5

پی ٹی آئی حکومت نے مالداروں کو52 کھرب کی ٹیکس رعایتیں دیں

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 4سالہ دور حکومت میں مالداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو 52کھرب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئیں۔موجودہ مالی سال میں اس مد میں دی گئی رعایتوں کا حجم 17کھرب 60 ارب روپے ہے۔ پاکستان اکنامک سروے برائے 2021-22 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ٹیکس رعایتوں میں 443 ارب روپے یا 34فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک سال میں ٹیکس رعایتوں کی مد میں دی گئی سب سے بڑی رقم ہے سیلز ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ چھوٹ و مراعات چھٹے شیڈول کی درآمدات پر دی گئی ہے جس میں 203 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پانچویں شیڈول کے تحت حاصل زیرو سیلز ٹیکس کی سہولت میں پچھلے سال کے مقابلے میں12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں