6

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی حکمِ امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکٹریٹری عامر محمود کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس اورالیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس آئی ایچ سی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ اس مرحلے پر پی ٹی آئی کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہ کرے کیونکہ ای سی پی، زیر التوا کارروائی مکمل کرنے کے بعد، 2002 کے رولز 6 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے پر غور کرے گا۔بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں