14

ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرچیزیں نہیں چل سکتیں، پرویزالٰہی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہاہے کہ ملک کی سیاست میں چیزیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرنہیں چل سکتیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کہتی تو ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ دخل نہ دے لیکن جب تک وہ سب کو مل کربٹھائیں گے نہیں تو چیئرمین نیب یا الیکشن کمشنرکیسے اورکون لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں ان کے غلام نہیں کہ غلط کو بھی صحیح کہہ دیں۔ہم کھل کرکہتے ہیں کہ یہ غلط ہے اسے ٹھیک کرلو۔عمران خان 2018 سے پہلے تک شوقیہ سیاست کررہے تھے پھرتھوڑے مارجن اوراتحادیوں کی مدد سے انہوں نے وفاق اورپنجاب میں حکومت بنائی۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ (ق)لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم کسی پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کررہے اور نہ ہی کوئی کہیں جارہا ہے۔ جوپارٹی فیصلہ کرے گی ویسا ہی ہوگا۔ ہم آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں