17

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15، پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں