11

لانگ مارچ سے متعلق پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، پی ٹی آئی قیادت ذمہ دار قرار

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)آئی جی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دھرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو 23 مئی کو سرینگر ہائی وی پر احتجاج کی درخواست دی تھی، جس پر انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عمل کیا اور پولیس، رینجرز اور ایف سی کو مظاہرین کے خلاف ایکشن سے روکا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مظاہرین کو جی نائین اور ایچ نائین کے درمیان واقع جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہ تھی، اسکے باوجود مظاہرین میں سے کوئی بھی مختص کردہ جلسہ گاہ نہ پہنچا۔ پولیس نے 77 لوگوں کو 19 مختلف مقدمات میں گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں