12

حکومت اور زبیدہ خالد میموریل ٹرسٹ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )حکومت گلگت بلتستان اور زبیدہ خالد میموریل ٹرسٹ کے مابین اہم MOU پر دستخط: گلگت بلتستان بلتستان میں موبائل ہسپتال قائم ہونگے ۔اس اہم ایم او یو کے تحت موبائل ہیلتھ ہستالوں کا کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کے پائلٹ پروجیکٹ پر استور میں عملدر آمد کیا جائیگا۔ حکومت گلگت بلتستان مالی معاونت فراہم کریگی۔ موبائل ہیلتھ ہسپتالوں کے زریعے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولت گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیگی۔ یہ خصوصی تقریب صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر خان کی موجودگی میں ہوئی۔ سیکریٹری ہیلتھ ثناءاللہ اور زبیدہ خالد میموریل ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر سکندر ن MOU پر دستخط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں