16

GB کونسل غیر فعال ، ارکان بے اختیار ،جلد اختیارات ملیں گے ،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور جی بی کونسل کی ذمہ داریوں،گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کونسل ممبران سے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ممبران کونسل نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے غیر فعال ہونے سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے سے قاصر ہیں،عبوری صوبے کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے،صوبے کے قیام کے فیصلے تک جی بی کونسل کے اختیارات کو واضح کیا جائے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ہائیڈل منصوبوں اور سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں