14

چھپروٹ نگر میں ڈپٹی کمشنر نگر کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

نگر( نیوزمارٹ ڈیسک)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں چھپروٹ نگر میں ڈپٹی کمشنر نگر کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ایکس ای این نگر انجینئر محمدعیسی! ڈی ایف او نگر محمداکرم۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی محمد حسن سمیت ضلع نگر کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس بھی شریک تھے۔ جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔عوام الناس چھپروٹ کی طرف سے باری باری محکمہ جات کے بارے میں سوالات کیئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں اور زیر التوا سکیموں کے بارے میں بھی شکایات کیئے۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے ہیڈ آف ڈیپارٹمننٹس کو عوام کی موجودگی میں عوامی مسائل کے حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔کھلی کچہری کے بعد ڈپٹی کمشنر نگر۔ایکس ای این نگر محمد عیسی! اور ڈی ایف او محمد اکرم سمیت لوگوں کی شکایات پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کا حکم اور وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں