5

یورپ: 2035 سے پیٹرول اور ڈیزل انجن کی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی

برسلز(آئی پی ایس)یورپی یونین میں 2035 کے بعد پیٹرول اور ڈیزل انجن کی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں بنانا بند کرنا ہوگا، قانون کے مطابق 27 ممالک میں ڈیزل اور پیٹرول انجن گاڑیوں کی فروخت ممنوع ہوگی۔یورپی یونین کی اسمبلی نے گزشتہ ووٹ دیا کہ گاڑیاں بنانے والوں سے اگلی دہائی کے وسط تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 100 فیصد کمی کی جائے۔یورپی یونین 2030 میں گرین ہاس گیسوں کو 1990 کے مقابلے میں 55 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں