5

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ بغاوت کی کوشش تھی، تحقیقاتی کمیٹی

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)چھ جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کرنے والی امریکی ہاوس کی کمیٹی نے ایسی نئی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ذریعے بغاوت کی کوشش کر رہے تھے۔ کمیٹی نے اس واقعے کی عوامی سماعت گزشتہ روز شروع کی ہے۔ پینل نے اس حملے کو بغاوت کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سن 2020 کے صدارتی انتخابات کو مسترد کرنے کی کوشش کا براہ راست نتیجہ ہے۔ سماعت کے دوران واقعے سے منسلک گرافک، ویڈیو اور آڈیو شواہد بھی پیش کیے گئے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے چیئرمین بینی تھومپسن نے کہا کہ جمہوریت اس سازش سے خطرے میں ہے، جس نے فسادات کو جنم دیا۔ چھ جنوری کے واقعہ میں نو افراد کی موت ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں