14

روس کے زیر قبضہ یوکرین میں زیرحراست تین غیر ملکی جنگجوﺅں کو پھانسی کی سزا

ماسکو(نیوزمارٹ ڈیسک)روس کے زیر قبضہ یوکرین میں زیرحراست تین غیرملکی جنگجوں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دو برطانوی اور ایک مراکش سے تعلق رکھنے والے جنگجوں کو یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندریجن ڈونیسک کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔ دوسری جانب اعلی برطانوی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی فوری مذمت کی گئی۔رپورٹس کے مطابق ان تینوں مجرموں کو اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت ملے گا اور اگر اپیل منظور کر لی جاتی ہے تو انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید یا 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں