12

ایران جوہری مذاکرات کو خطرے سے دوچارکررہا ہے، انٹونی بلینکن

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اقوام متحدہ کے تحت جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو وہ دنیا میں سیاسی اور معاشی طور پر مزید الگ تھلگ ہوسکتا ہے۔بلینکن نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے ساتھ تعاون کرناچاہیے اوراس کے سوالات کے جواب میں تکنیکی طورپرقابل اعتماد معلومات فراہم کرنی چاہییں۔ بلینکن نے کہا کہ اس سے ایران کی جانب سے مزید جوہری اشتعال انگیزی کو خطرہ لاحق ہونے کا اشارہ ملتا ہے اور جوہری معاہدے میں واپسی کی کوششیں پیچیدہ ہوجائیں گی۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے انتخاب کا واحدنتیجہ ایران کے لیے سنگین جوہری بحران اور مزید معاشی اور سیاسی تنہائی ہوگا۔ اسی لیے ہم ایران پر سفارت کاری کا انتخاب کرنے اور اس کے بجائے کشیدگی کم کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں