12

اسرائیلی وزیر اعظم غیر اعلانیہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابوظہبی(نیوزمارٹ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ غیر اعلانیہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے ابوظبی پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ ابوظہبی کی صدارت سنبھالنے کے بعد شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے اسرائیلی وزیر اعظم کی ابوظبی میں یہ پہلی ملاقات ہے۔2020 میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باقاعدہ طور پر معمول پر لانے کے بعد سے یہ بینیٹ کا ابوظہبی کا دوسرا عوامی دورہ ہے۔مئی 2022 کے آخر میں، اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو کہ کسی عرب ریاست کے ساتھ اس کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے اور ایک ایسا اقدام جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں