19

ڈائنامِک ورلڈ: حقیقی وقت میں ارضی کیفیت دکھانے والا نیا ٹول

سان فرانسسکو(نیوزمارٹ ڈیسک)گوگل نے ڈائنامِک ورلڈ کے نام سے ایک نیا ڈیٹا سیٹ پیش کیا ہے جس کے تحت حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں ارضی تبدیلیوں یا کیفیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس ٹول میں ڈیپ لرننگ، مشین لرننگ اور سیٹلائٹ سے حاصل شدہ اعلیٰ تفصیلی تصاویر کو شامل کیا گیا جس سے انکشاف ہوتا ہے کہ کس خطہ ارضی پر درخت ہیں، پانی کہاں ہے اور فصلیں کہاں موجود ہیں؟گوگل میپس پر اصل ڈیٹا اور نقشے کے درمیان خاصا فرق ہوتا ہے کیونکہ تصاویر چھ ماہ بھی پرانی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کو انسان کی جانب سے تبدیل شدہ خطہ اراضی قرار دیا جاتا ہے حالانکہ وہاں پارک اور بڑے شہری جنگل ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں