13

ہمارے لیے ہمارے پیارے نبی سے بڑھ کر کچھ نہیں،شعیب اختر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبی سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف ان کے لیے ہے۔ دوبارہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدکی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعدازاں نوپور شرما کو بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں