11

کسی بھی کھلاڑی کی بات کا برا نہیں مناتا، شاداب خان

ملتان(نیوزمارٹ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی بات کا برا نہیں مناتے، جتنی کپتان کی بات کی اہمیت ہے اتنی ہی ہر کھلاڑی کی بات کی اہمیت ہے۔شاداب خان اور خوشدل شاہ نے ٹوئٹر اسپیس پر انٹرویو دیا جس میں شاداب خان نے کہا کہ ہم چھٹیوں میں نیند پوری کرتے ہیں تاکہ جسم ریکوری کر سکے، دوسری جانب کرکٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ پہلے میچ میں شاداب خان نے مجھے ہمت دی کہ میچ مکمل کرکے لوٹنا ہے، جب ساتھی کھلاڑی حوصلہ افزائی کریں تو اپنے اوپر مزید اعتماد بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں