14

سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی 8 جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلوکارہ میشا شفیع کی 8 جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے۔رپورٹ کے مطابق 8 جون کو سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی پیکا آرڈیننس سیکشن 20 کےخلاف درخواست پر سماعت کی گئی تھی جس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا ہے، سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ کے ہتک عزت کی شق کو کرمنلائز کرنے کے خلاف یہ پہلی درخواست ہے۔خیال رہے کہ 8 جو ن کو جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں