18

ناموس رسالت پر قوم متحد‘ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے‘ریلیاں: بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سینیٹرز کا دھرنا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا، اسلام آباد ، کراچی لاہور، پشاور کوئٹہ ، ملتان ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بڑے ، چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے علماءاور مبلغین ختم نبوت نے خطبات جمعہ تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطابات کیے ا ور انڈیا کی ہرزہ سرائی کیخلاف مذمتی قرارداددیں منظور کی گئیں اور مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بی جے پی حکومتی ترجمان کے توہین آمیزریمارکس کیخلاف جمعہ کے اجتماعات میں شدیداحتجاج کیا اور مذمتی قراردادیں منظور کروائیں علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران انڈیاکے گستاخانہ عمل کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تمام مسلمان ناموس رسالت پر ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں۔۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی مسلمان کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔نوپرشرما کے بیان نے ا±مت مسلمہ کی نہ صرف دل آزاری کی ہے بلکہ بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بھی دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں