9

حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا۔ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ گاڑی کی خریداری پر دو سو فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ڈھائی کروڑ مالیت کی ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔ اثاثوں کی مالیت سرکاری ریٹس سے مختلف تو نہیں۔نادرا مارکیٹ کے مطابق اس کی اصل مالیت کا تعین بھی کرے گا۔نادرا کسی بھی شخص کی آمدن اور ٹیکس کا حساب لگائے گا۔نادرا ، آرٹیفشل انٹیلی جنس یا کسی بھی جدید طریقے کا استعمال کر سکے گا۔ایف بی آر متعلقہ شخص کو نادرا کے تعین کردہ ٹیکس سے آگاہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں