7

پرویز مشرف کے وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کی صحت بارے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں ، کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور مصنوعی سانس فراہم کیا جار ہاہے تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک اور وہ گھر پر ہیں۔ پرویز مشرف کی صحت کے بارے میں خبر سننے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر انکو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے ۔اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں