11

اناڑی نیا پاکستان میں پرانے کا بیڑہ غرق کرگیا ،احسن اقبال

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک اناڑی نیا پاکستان بنانے آیااور پرانے کا بھی بیڑہ غرق کرگیا ،ہمیں اب ملک کو دوبارہ پیروں پرکھڑا کرنا ہوگا ، دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ملک کو نقصان ہوا، تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے معاملے کو آگے لے کرجائیں گے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ نئے پاکستان کے نام پراناڑی آیا اس نے پاکستان کوتباہ کردیا، ملک کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہے، 2018 میں دھاندلی زدہ حکومت مسلط کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا وسائل ہونے کے باوجود ہم کیوں پیچھے رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں