17

منی لانڈرنگ کیس، وزیر اعظم ،حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی توثیق

لاہور( نیوزمارٹ ڈیسک)اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ایف آئی اے عدالت کے جج اعجاز احسن اعوان نے فیصلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے دس ، دس لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم سنا دیا جب کہ شریک ملزمان کو دو ، دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔قبل ازیں آج صبح اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ پیش کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 چیک گلزار خان کے جنکی مالیت 25 لاکھ تھی وہ گلزار خان کے اکانٹ میں گئے۔ گلزار خان وفات پا چکا ہے۔ یہ رقم شہباز شریف نے نہیں نکلوائی، مسرور انور نے نکلوائی۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ یہ چیک اورنگزیب بٹ نے دیے تھے۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالت نے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے بعد ازاں سنا جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں