15

آقا کریمکی حرمت کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت پر بحث کرانے کی درخواست کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آقا کریمسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے اپوزیشن کو بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے، ناموس رسالتسیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان تازہ کرنے کا مظاہرہ کریں، ناموس رسالت کے معاملے پر بحث کے بعد ایوان میں بجٹ پر بات ہوگی، قومی اسمبلی مذمتی قرارداد بھی منظور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں