23

افغانستان سے متعلق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کیے جائیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے چاہئیں اور پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے مسئلے بالخصوص ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی کے ساتھ افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہائبرڈ اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے اور اس لیے پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں