10

گلگت بلتستان سے پاک فوج کے آفیسر کرنل ناصر عباس سلیم کی بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی

کھرمنگ ( نیوزمارٹ ڈیسک) پاک فوج میں گلگت بلتستان کے سپوت کرنل ناصر عباس سلیم کو بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی مل گئی۔ برگیڈیر ناصر عباس سلیم کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک نامور علمی گھرانے سے ہے۔ آپ جی بی کی معروف سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی شخصیت اور سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم کے صاحبزادے ہیں۔ بریگیڈیر ناصر عباس سلیم سیاچن، پشاور، کوئٹہ، جہلم، کھاریاں، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی اہم اسٹیشنز پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مشن پر لائبیریا میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور واشنگٹن میں منعقدہ ڈیفنس کورس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔بریگیڈیر ناصر عباس کو پاک فوج میں اہم ترقی ملنے پر گلگت بلتستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں