16

موسمیاتی تبدیلیوں کے برعکس گلگت میں نیا گلیشیر بن گیا

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)عالمی حدت کی وجہ سے دنیا بھرمیں گلیشیرز پگھل رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان کے علاقے پسو میں واقع پری گوش کی پہاڑی پر نیا گلیشیر بن گیا۔موسمیاتی تبدیلیوں نے گلگت بلتستان میں عجب کرشمہ کر دکھایا اور تیزی سے پگھلتے گلیشیرز کے بیچ نیا گلیشیر وجود میں آ گیا ہے۔پسو میں پری گوش گلیشیر پر ماہرین حیرت زدہ ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق پری گوش پہاڑی پر ہرسال موسمی برفباری ہوتی ہے اور جس کے بعد موسم گرم ہونے پر برف پگھل جاتی تھی تاہم اب دو سے تین سال پہلے گلیشیر بننا شروع ہوا اور بڑھتا چلا گیا۔گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر کے ریسرچر نے نئے گلیشیر کی پیدائش سے متعلق تحقیق کا آغاز کردیا۔سینئرسائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ پری گوش گلیشیرکے بننے اور بڑھنے کی وجوہات مکمل تحقیق کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔پری گوش کا یہ گلیشیرمعروف عالمی محقق ڈاکٹر ہیوٹ کی قراقرم اناملی پراس تحقیق کو درست ثابت کرتا ہے کہ قراقرم میں بلندی پر واقع گلیشیرز، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں