9

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آگیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آکر 4 ہزار 662 میگاواٹ رہ گیا ۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے ، جس کو پورا کرنے کے لیے پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے ۔ بجٹ میں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر600 روپے لیوی عائد ہوگی، بجٹ میں 350 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 1800 روپے لیوی عائد ہوگی، 500 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر 4000 روپے لیوی عائد ہوگی، 700 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر8 ہزار روپے لیوی عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں