14

آغا علی رضوی ایم ڈبیلو ایم کے صوبائی سربراہ منتخب ہوگئے

سکردو ( نیوزمارٹ ڈیسک )آغا علی رضوی ایم ڈبیلو ایم کے صوبائی سربراہ منتخب ،جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین سید علی رضوی آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے، صدارت کیلئے تین امیدوار سید علی رضوی شیخ نیئر عباس اور ڈاکٹر مشتاق حکیمی میدان میں تھے سید علی رضوی سب سے زیادہ ووٹ لیکر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی صدر بن گئے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب۔:سید علی رضوی نے عہدے کا حلف اٹھالیا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان سے حلف لیا۔، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پیش پیش رہے۔مجلس وحدت مسلمین کا صوبائی کنونشن کا انعقاد، الیکٹورل کالج نے حجتہ الاسلام و المسلمین مجاہد ملت آغا علی رضوی کو اگلے ٹینیور کیلئے گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب کرلئے۔ الیکٹورل کالج کے ووٹوں کے نتائج کے مطابق علامہ آغا علی رضوی نئے صوبائی میرکارواں منتخب ہوئے۔ بعد ازاں نومنتخب صوبائی صدر آغا علی رضوی سے انکے عہدے کا حلف چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں