15

ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک ) حکومتی مثبت پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوئے ہیں۔سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں گلگت بلتستان منفرد مقام حاصل کر رہا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت میں بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں اور نیشنل چیز مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہورہے ہیں حکومت گلگت بلتستان کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد سے دنیا بھر میں مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔نیشنل چیس چیمپئن شپ اور بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں شریک کھلاڑیوں اور زمہ داروں کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ مقابلوں کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے ادارے اور افراد خصوصی داد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں