13

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے تجاوز

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں ایک گیلن میں پونے چار لیٹر ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کی وجوہات طلب میں اضافہ، روس پر پابندیاں اور خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے۔رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے اور معاشی پابندیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح کو متاثرکر رکھا ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن اور امریکی شہر نیویارک میں فی بیرل خام تیل کی موجودہ قیمت 120 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں