4

وزیراعظم کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)زیراعظم محمد شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کو پی ایم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے۔، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے،نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں