4

پیپلز پارٹی کے تحفظات:وزیرخزانہ پنجاب کا حلف کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ پھر التوا کا شکار ،صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے تحفظات اور دیگر مسائل تاخیر کی وجہ ہیں۔مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ ملتوی ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔وزیراعلی آفس ذرائع کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں۔ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں