4

صدر مملکت کی بھارت میں مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔صدرِ مملکت نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرے۔واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں