8

بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں، حمزہ شہباز

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مو ثر قانون سازی کی گئی، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر توجہ نہ دی۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے۔ چائلڈ لیبر سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا موثر کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں