10

مریم اورنگزیب ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو ایسی ہی گفتگو کریں گی،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ مریم اورنگزیب ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو ایسی ہی گفتگو کریں گی ۔ فواد چودھری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے مجموعی طور پر قرض 52 ارب ڈالرلیا، 38ارب ڈالرآپ کی حکومتوں کے قرض کی واپسی کی، آئی ایم ایف سےسخت شرائط پرمعاہدے کااعتراف بھی جلد ہوگا، ڈالر189پرلےجانےکااعتراف بھی جلدہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں