18

امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں برآمدات 2.89 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالرز تھے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی امپورٹڈ حکومت آئی ہے ان کی نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10 فیصد کم ہو کر 2.6 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 25 فیصد کم ہو کر 2.33 بلین ڈالر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں