13

شوکت ترین نے 20ہزار ارب روپے کا قرض لینے کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے چار سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو قرض تاریخِ پاکستان میں لیے گئے اس مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں، عمران صاحب کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ اور ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے کا اعتراف ابھی باقی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں