12

امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف خوش نہیں کرسکی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی، یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کی اور کہا کہ شہباز حکومت میں لوگ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے مر رہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید لکھا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں غیر ملکی ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے انبار لگے تھے لیکن موجودہ حکومت نے سب تباہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں