14

پاک چین عسکری قیادت کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں 9 سے 12 جون تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے پر بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس میٹنگ کا انعقاد آج ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ڑانگ یوشیا نے کی۔دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں