8

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار ترک تاجروں سمیت سات افراد جاں بحق

روم(نیوزمارٹ ڈیسک)اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار ترک اور دو لبنانیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ہیلی کاپٹرریڈار سکرین سے دوروز قبل غائب ہوگیا تھا۔مقامی حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جمعرات کو ٹسکنی کے شہر لوکا سے روانہ ہوا تھا اور شمالی شہر ٹریویسو کی طرف جا رہا تھالیکن وہ ایک دور دراز علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے لاپتا ہوگیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر سے سات مسافروں کی نعشیں نکالی ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اٹلی میں پیپرٹیکنالوجیز کے ایک میلے میں شرکت کے لیے گئے تھے۔واقعہ سے آگاہ ایک شخص نے رائٹرز کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر دفاعی گروپ لیونارڈو کا تیار کردہ اے ڈبلیو 119 کوآلا تھا اور یہ اٹلی کے شمالی علاقے تھین میں قائم ٹرانسپورٹ اور ایروناٹک کی تعمیرومرمت کی کمپنی آیویوہیلی کاپٹرز کی ملکیت تھا۔آیویو ہیلی کاپٹرز نے فوری طور پراس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں