14

شام میں دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 11 ہلاک، 34 زخمی

دمشق (نیوزمارٹ ڈیسک)شام میں ایک ٹرک سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں11 شہری ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سیرین آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ شام کے جنوبی شہر دارا میں ایک ٹرک سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے 11 شہری ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے، دھماکے میں مرنے والوں میں 5بچے اور 3خواتین بھی شامل ہیں۔ جن میں ہزاروں شہری زخمی اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں