15

حماس کی دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

دمشق (نیوزمارٹ ڈیسک)حماس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت کے ترجمان جہاد طہ نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا اسرائیل کے ان جارحانہ حملوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس سے ہماری عرب قوم کے مفادات خطرے میں ہیں۔خطے میں اس دہشت گرد شناخت سے لاحق خطرات سے بچنے کے لیے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔واضح رہے جمعہ کے روز شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ ” شام کے دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔ حملے کے اہداف میں دمشق شہر کے جنوبی حصے کی کئی پوزیشنیں شامل تھیں۔” خیال رہے اسرائیلی حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو بھی ہدف بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں