11

ریلی پر اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینیوں اور قابض فوج میں جھڑپیں،متعدد مظاہرین زخمی

قلقیلیہ(نیوزمارٹ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کی ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی 18 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے تحریک انتفاضہ اقصی کے بعد سنہ 2003 میں کفر قدم کی ایک اہم شاہراہ فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردی تھی۔ فلسطینی شہری سنہ 2011 سے سڑک کھلوانے کے لیے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں