11

افغانستان میں مسافر بس اور طالبان کی گاڑیوں پر بم حملے

کابل(نیوزمارٹ ڈیسک) افغاانستان کے دارالحکومت کابل اور 3 صوبوں میں 4 بم دھماکے ہوئے جن میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منی بس کو بم دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اسی طرح افغانستان کے صوبے بدخشاں میں بھی ایک بم دھماکا ہوا۔ تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش کے جنگجو ملوث رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں