14

صدرجوبائیڈن نے سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،انٹنی بلنکن

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے زور دے کر کہا ہے کہ ایک بہت ہی اہم رشتہ اور شراکت داری امریکا کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس شراکت داری میں دونوں ملکوں کا انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا اور ایران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا شامل ہیں۔انہوں نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے مملکت کے ساتھ تعلقات بھی بہت اہم ہیں۔ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی اپنی حرکات کو روکے، بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ نہ بنے، نیز بعض عرب ممالک میں ملیشیاں کی حمایت سے باز آئے اور دوسرے ممالک کی خود مختاری کا احترام یقینی بنائے تاکہ خطے میں حقیقی امن کا خواب پورا کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں