16

جاپانی وزیراعظم کا ہند بحرالکاہل خطے کی سلامتی کے منصوبے کا اعلان

ٹوکیو (نیوزمارٹ ڈیسک)جاپان کے وزیراعظم فومیو کِشیدا نے ہند بحرالکاہل خطے کی سلامتی کے منصوبے کا اعلان کردیا، تین سالوں میں بیس سے زیادہ ممالک میں بحری سلامتی کے کم از کم 800 اہلکاروں کی تربیت میں معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے اسی دورانیے کے لیے ایک منصوبے کا اعلان بھی کیا جس کے تحت ہند بحرالکاہل خطے کے ممالک کو گشتی بحری جہازوں سمیت اربوں ڈالر مالیت کا بحری سلامتی میں کام آنے والا ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعظم کِشیدا نے کہا کہ جاپان اپنے سرکاری ترقیاتی اعانتی پروگرام سمیت سفارتی کوششوں کے ذریعے علاقائی تعاون کے فروغ کا ارادہ رکھتا ہے،انہوں نے آئندہ موسم بہار تک ٹھوس منصوبے کے ا اعلان کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں