14

نوٹنگھم ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 553 رنز بناکر آﺅٹ، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈل کی سنچریاں

نوٹنگھم (نیوزمارٹ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی ٹیم نوٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 553 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈل کے مابین پانچویں وکٹ میں 236 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 190 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ 10 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ٹام بلنڈل نے تیسری ٹیسٹ سنچری سکور کی اور 106 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لئے، اولی پاپ 51 اور ایلیکس لیز 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی زیک کرالی ہیںجو 4 رنز بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں