15

ایپل کی بڑے سائز کے آئی پیڈز بنانے کی منصوبہ بندی

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسکنئی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل بڑے سائز کے آئی پیڈ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔تجزیہ کار روس ینگ، جو ماضی میں بھی ایپل کے حوالے سے لیکس کرچکے ہیں، کے مطابق کمپنی 14.1 انچ اسکرین کے ساتھ آئی پیڈ پرو بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس میں وہی مِنی ایل ای ڈی اور پرو موشن شامل ہوں گی جو موجودہ ماڈل میں شامل ہیں۔ایپل کے موجودہ آئی پیڈ کے ماڈل 11 انچ اور 12.9 انچ ورڑن کے ساتھ آتے ہیں۔ آخر الذکر ورڑن اب تک کا سب سے بڑا ٹیبلیٹ ہے۔ نیا ماڈل اتنا بڑا ہوگا کہ یہ سائز کے اعتبار سے ایپل کے سب سے مشہور میک ب±ک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں