لاہور (نیوزمارزٹ ڈیسک)نامور اداکارہ صبا قمرنے اداکارہ ثانیہ کو بڑی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ برصغیر کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ثانیہ سعید کی اداکاری میں جس قدر پختگی ہے اسے بتانے کےلئے الفاظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ جو بھی اداکاری کے رموز کو سمجھتے ہیں وہ ثانیہ سعید کی اداکاری کے معترف ہیں۔
