15

اب چوہے ملبے میں پھنسے افراد کی مدد کریں گے،ڈاکٹر ڈونا کین

موروگورو(نیوزمارٹ ڈیسک) اگر کوئی شخص زلزلے کے بعد ملبے میں دبا ہو اور ایسے میں وہاں کوئی چوہا آجائے تو یہ بے شک اس مشکل میں پھنسے انسان کے لیے ایک اور مصیبت ہوگی۔ لیکن ایک سائنس دان چوہوں کی ایسی تربیت کر رہی ہیں کہ ایسی صورتحال میں وہ پھنسے ہوئے انسانوں کو نکالنے میں مدد دے سکیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ڈونا کین کا کہنا تھا کہ چوہے اس قابل ہوں گے کہ وہ چھوٹی جگہوں میں گ±ھس سکیں تاکہ ملبے تلے دبے لوگوں کی نشاندہی کے بعد انہیں وہاں سے نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ چوہے بہت فعال ہوتے ہیں اور مختلف اقسام کے ماحول میں بہتر انداز میں حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تلاش اور ریسکیو کے کاموں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اپنی جسمانی ساخت کی بنا پر چوہے تنگ جگہوں تک جاتے ہیں اور مشکل راستوں سے باآسانی گزرجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں